دہلی

انجینئر رشید کو پارلیمنٹ میں حلف لینے این آئی اے کی اجازت

نشنل انوسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے پیر کے دن جیل میں بند کشمیری رہنما شیخ عبدالرشید عرف انجینئر رشید کو 25 جولائی کو رکن پارلیمنٹ کی حیثیت سے حلف لینے کی اجازت دے دی۔

نئی دہلی: نشنل انوسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے پیر کے دن جیل میں بند کشمیری رہنما شیخ عبدالرشید عرف انجینئر رشید کو 25 جولائی کو رکن پارلیمنٹ کی حیثیت سے حلف لینے کی اجازت دے دی۔

متعلقہ خبریں
انجینئر رشید، تہاڑ جیل واپس
جسمانی اعضاء کی بین الاقوامی تجارت کا ریاکٹ بے نقاب
این آئی اے پر ہائی کورٹ ڈیویژن بنچ کی تنقید
سری نگر کو جموں و کشمیر کا مستقل دارالحکومت بنادیاجائے: انجینئر رشید
یٰسین ملک سزائے موت کیس، سماعت سے ہائیکورٹ جج نے علیحدگی اختیار کرلی

ایڈیشنل سیشن جج چندر چت سنگھ‘منگل کو حکم صادر کریں گے۔ بارہمولہ کے آزاد رکن پارلیمنٹ رشید نے جو 2017 کے جموں و کشمیر دہشت گرد فنڈنگ کیس میں گرفتار ہیں حلف لینے اور پارلیمانی فرائض انجام دینے کے لیے عبوری ضمانت یا کسٹڈی پیرول کے لیے عدالت سے رجوع کیاتھا۔

22جون کو خصوصی عدالت نے معاملہ کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے این آئی اے کے سے جواب مانگا تھا۔

پیر کے دن این آئی اے کے وکیل نے کہاکہ انجینئر رشید کی حلف برداری بعض شرائط کے تابع ہوگی۔ تہاڑ جیل میں بند انجینئر رشید کو ساری کارروائی ایک دن میں ہی مکمل کرلینی ہوگی۔