شمالی بھارت

سلطان پور کیس کا دوسرا ملزم پولیس انکاؤنٹر میں ہلاک

سماج وادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو نے پیر کے دن سلطان پور رابری کیس کے دوسرے ملزم کی پولیس انکاؤنٹر میں ہلاکت کو اترپردیش کے مستقبل کے خلاف ”سازش“ قراردیا۔

لکھنو: سماج وادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو نے پیر کے دن سلطان پور رابری کیس کے دوسرے ملزم کی پولیس انکاؤنٹر میں ہلاکت کو اترپردیش کے مستقبل کے خلاف ”سازش“ قراردیا۔

متعلقہ خبریں
بار اینڈ پب پر دھاوا، 30 افراد گرفتار
اسد احمد کے انکاؤنٹر کی تحقیقات کے لئے ایک اور عدالتی کمیشن

انہوں نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی ریاست میں لوک سبھا الیکشن میں اپنی ہار کا بدلہ لے رہی ہے۔ سلطان پور جیولری اسٹور رابری کیس کے ایک ملزم انوج پرتاپ سنگھ کو اترپردیش پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) نے ضلع اُناؤ میں آج صبح گولی مارکر ہلاک کردیا۔

5 ستمبر کو ایک اور ملزم منگیش یادو کو ایس ٹی ایف نے گولی مارکر ہلاک کیا تھا۔ رابری کیس 28 اگست کا ہے۔ آج کے انکاؤنٹر پر اپنے ردعمل میں اکھلیش یادو نے ایکس پر کہا کہ انتہائی کمزور لوگ انکاؤنٹرس کو اپنی طاقت سمجھتے ہیں۔ فیک انکاؤنٹر چاہے وہ کسی کا بھی ہو‘ ناانصافی ہے۔

تشدد اور خون خرابہ سے اترپردیش کی امیج مسخ کرنا ریاست کے مستقبل کے خلاف بڑی سازش ہے۔ سابق چیف منسٹر نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ برسراقتدار بی جے پی اترپردیش میں دانستہ طورپر بے چینی پھیلارہی ہے کیونکہ اسے پتہ چل چکا ہے کہ آئندہ اس کی انتخابی ہار ہونے والی ہے۔

آج جو لوگ برسراقتدار ہیں وہ جانتے ہیں کہ وہ مستقبل میں دوبارہ منتخب ہونے والے نہیں۔ اسی لئے جانے سے پہلے وہ ایسی صورتِ حال پیدا کرنا چاہتے ہیں کہ نہ تو کوئی اترپردیش آئے اور نہ ہی سرمایہ کاری کرے۔ امیٹھی میں انوج پرتاپ سنگھ کے باپ دھرم راج سنگھ نے الزام عائد کیا کہ اس کے بیٹے کی موت کے سیاسی محرکات ہیں۔

اس نے کہا کہ میرا بیٹا راج نیتی کا شکار ہوا ہے۔ اس کے خلاف ایک یا 2 کیس ہی تھے پھر بھی اس کا انکاؤنٹر کردیا گیا۔ اکھلیش یادو کی خواہش پوری ہوگئی۔

انکاؤنٹر میں ایک ٹھاکر مارا گیا۔ اس نے کہا کہ 33 کیسس والے لوگوں کو انگلی تک نہیں لگائی گئی۔ حکومت کچھ بھی کرسکتی ہے۔ اکھلیش یادو نے حال میں الزام عائد کیا تھا کہ ملزم کی ذات دیکھ کر انکاؤنٹر کیا جاتا ہے۔ انہوں نے اسپیشل ٹاسک فورس کو اسپیشل ٹھاکر فورس اور سرعام ٹھوکو فورس قراردیا تھا۔

a3w
a3w