دہلی
ملک کی معاشی ترقی کی صورتحال بے حدنازک: جے آرورما
آربی آئی کی مانیٹیری پالیسی کے رکن جینت آر ورما نے اتوار کے دن کہا کہ ہندوستان کی معاشی ترقی بے حد نازک حالت میں دکھائی دیتی ہے۔

نئی دہلی: آربی آئی کی مانیٹیری پالیسی کے رکن جینت آر ورما نے اتوار کے دن کہا کہ ہندوستان کی معاشی ترقی بے حد نازک حالت میں دکھائی دیتی ہے۔
وہ ورک فورس کی بڑھتی تعداد کی اُمنگیں پوری نہیں کرپائے گی۔ ہندوستان میں ورما کو توقع تھی کہ سال 2022-23میں مہنگائی کی شرح زائد رہے گی لیکن سال 2023-24میں اس میں قابل لحاظ کمی آئے گی۔
مزید وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بڑھتی ای ایم آئی ادائیگیوں نے گھریلو بجٹ پر دباؤ بڑھادیا ہے۔ اس سے خرچ گھٹ گیا ہے۔ دنیا کی صورتحال کے مدنظر برآمدات بھی دباؤ میں ہیں۔