یوروپ
ترکی میں زلزلہ: ہلاکتوں کی تعداد 6,234 ہوگئی
ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی (اے ایف اے ڈی) نے چہارشنبہ کو یہ اطلاع دی۔ ایف اے ڈی نے ایک بیان میں کہاکہ ’’اب تک 6,234 افراد ہلاک اور 37,011 شہری زخمی ہوئے ہیں۔‘‘
انقرہ: ترکی میں آنے والے تباہ کن زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 6,234 ہو گئی ہے جب کہ مزید 37,011 لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی (اے ایف اے ڈی) نے چہارشنبہ کو یہ اطلاع دی۔ ایف اے ڈی نے ایک بیان میں کہاکہ ’’اب تک 6,234 افراد ہلاک اور 37,011 شہری زخمی ہوئے ہیں۔‘‘
واضح رہے کہ ترکی کے جنوبی صوبے کہرامانماراس میں پیر کو مقامی وقت کے مطابق صبح 4 بج کر 17 منٹ پر 7.7 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔ اس کے چند منٹ بعد ملک کے جنوبی صوبے گازیانٹیپ میں 6.4 شدت کا زلزلہ آیا اور 01 بج کر 24 منٹ پر کہرامنماراس میں دوبارہ 7.6 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔
a3w