بیٹے کی اپنے بوڑھے والد پر تھپڑوں کی بارش، والد ہاتھ جوڑ کر منت کرتا رہا۔ ویڈیو وائرل
ناگپور سے ایک دل دہلا دینے والا ویڈیو منظرِ عام پر آیا ہے، جس میں ایک بیٹا اپنے بوڑھے والد کو مسلسل تھپڑ مار رہا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ والد اور والدہ صوفے پر بیٹھے ہیں جبکہ بیٹا سامنے کھڑا ہے اور بار بار والد کو تھپڑ مار رہا ہے۔
دہلی: ناگپور سے ایک دل دہلا دینے والا ویڈیو منظرِ عام پر آیا ہے، جس میں ایک بیٹا اپنے بوڑھے والد کو مسلسل تھپڑ مار رہا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ والد اور والدہ صوفے پر بیٹھے ہیں جبکہ بیٹا سامنے کھڑا ہے اور بار بار والد کو تھپڑ مار رہا ہے۔ والد ہاتھ جوڑ کر رحم کی التجا کرتا ہے، ماں بیچ بچاؤ کی کوشش کرتی ہے مگر بیٹے کے رویہ میں کوئی نرمی نہیں آتی۔ کبھی وہ والد کے بال پکڑتا ہے، کبھی کان اور کبھی گلا دبوچتے ہوئے تھپڑ مارتا ہے۔
یہ ویڈیو دور سے بنائی گئی ہے، اس لیے یہ سنائی نہیں دیتا کہ بیٹے اور والد کے درمیان کیا بات چیت ہو رہی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ واقعہ گھر میں چل رہے خاندانی تنازعہ کا حصہ ہے اور اس نوعیت کے جھگڑے وہاں پہلے بھی ہو چکے ہیں۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور ناگپور کے شانتی نگر، مدلیار چوک علاقہ میں اس گھر کو ڈھونڈ نکالا۔ پولیس کے مطابق جب وہ گھر پہنچی تو ماں نے الٹا سوال کیا کہ ہمارے خاندانی معاملہ میں آپ مداخلت کیوں کررہے ہیں؟ والد نے پہلے تو واقعہ سے انکار کیا، لیکن جب پولیس نے ویڈیو دکھایا تو وہ خاموش ہوگئے اور آنکھوں میں آنسو بھر آئے۔ والد نے پولیس کو بیان دینے سے صاف انکار کر دیا۔
एक पिता के साथ ऐसा सुलूक… झकझोर देगा वीडियो
— NDTV India (@ndtvindia) August 11, 2025
नागपुर का ये वीडियो आपको झकझोर देगा, जहां एक कलयुगी बेटा अपने बुजुर्ग पिता को थप्पड़ मारते और मारपीट करते दिख रहा. पुलिस ने जांच किया लेकिन पीड़ित पिता ने बेटे के डर और घर की बदनामी के कारण शिकायत दर्ज कराने से इनकार कर दिया.… pic.twitter.com/xCjBbmEzCy
ذرائع کے مطابق پولیس کو پہلے سے ہی اس واقعہ کی اطلاع تھی، مگر والد نے بیٹے کے خوف اور محبت، دونوں کے سبب شکایت درج نہیں کرائی۔ والد نے کہا کہ انہیں تکلیف برداشت ہے لیکن بیٹے کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔ ساتھ ہی گھر کی بدنامی اور بیٹے کو جیل جانے کے اندیشہ کے سبب بھی وہ آگے نہیں آئے۔