تلنگانہ

زرعی اراضی نام پر نہ کرنے پر بیٹے نے ماں اور اپنی بیٹیوں کا قتل کردیا

زرعی اراضی کو اپنے نام نہ کرنے پر ایک شخص نے اپنی ماں اور دو بیٹیوں کا قتل کر دیا۔یہ واردات تلنگانہ کے ضلع کھمم کے گوپال پیٹ میں پیش آئی۔

حیدرآباد: زرعی اراضی کو اپنے نام نہ کرنے پر ایک شخص نے اپنی ماں اور دو بیٹیوں کا قتل کر دیا۔یہ واردات تلنگانہ کے ضلع کھمم کے گوپال پیٹ میں پیش آئی۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
کھمم میں ایم ایل سی گریجویٹ انتخاب، پرامن رائے دہی
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال

ملزم کی شناخت پی وینکٹیشورلو کے طورپر کی گئی ہے۔وہ زرعی اراضی اپنے نام کرنے کیلئے اپنی ماں سے مطالبہ کررہاتھا تاہم ماں ایسانہیں کررہی تھی جس پر وہ کافی برہم تھا۔

اسی برہمی کے عالم میں اس نے اپنی ماں 60سالہ بچماں کا گلاگھونٹ دیا۔ساتھ ہی اس نے اپنی دوبیٹیوں 10سالہ نیرجا اور6سالہ جھانسی کا بھی قتل کردیا اور فرارہوگیا۔

مقامی افراد نے بتایا کہ وینکٹیشورلو کئی سالوں سے ماں سے مطالبہ کررہاتھا کہ زرعی اراضی اس کے نام کی جائے۔

مقامی افرادکی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا اور ایک معاملہ درج کرکے جانچ شرو ع کردی۔وینکٹیشورلو نے دو سال پہلے اپنی بیوی کا بھی قتل کردیاتھا۔

a3w
a3w