تعلیم و روزگار

ایس ایس سی سپلیمنٹری امتحانات، 80 فیصد طلبہ کامیاب

ایس ایس سی کے ایڈوانسڈسپلیمنٹری امتحانات منعقدہ 14تا22جون‘کے نتائج آج جاری کردیئے گئے۔ ایس ایس سی کے جوابی بیاضوں کی جانچ 24سے26 جون کی گئی۔

حیدرآباد: ایس ایس سی کے ایڈوانسڈسپلیمنٹری امتحانات منعقدہ 14تا22جون‘کے نتائج آج جاری کردیئے گئے۔ ایس ایس سی کے جوابی بیاضوں کی جانچ 24سے26 جون کی گئی۔

سپلیمنٹری امتحانات میں 71,695 امیدوار نے رجسٹرکرایاتھا تاہم 66,777 امیدوار شریک امتحان تھے جن میں سے 53,777 امیدواروں نے کامیابی درج کرائی۔ کامیاب امیدواروں کا فیصد 80.59 رہا۔

78.50 فیصد بوائز اور 83.50 فیصد گرلز امیدوارنے سپلیمنٹری امتحانات میں کامیابی حاصل کی۔

99.47 فیصد نتائج ضلع سدی پیٹ سرفہرست رہاجبکہ ضلع جگتیال آخری مقام پر رہا جہاں صرف 53.69 فیصد طلبہ نے کامیابی حاصل کی۔

a3w
a3w