کھیل

پریاگ راج میں ہندوستان کے ورلڈ کپ جیتنے کے لیے اکھنڈ رامائن پاٹھ

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو عالمی چیمپئن بنانے کی خواہش کے ساتھ، پوروانچل چھٹھ کمیٹی نے گنگا، جمنا اور سرسوتی کے سنگم کے کنارے اکھنڈ رامائن پاٹھ کا اہتمام کیا ہے۔ یہاں اسٹیج تیار کیا گیا ہے۔

پریاگ راج: احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں اتوار کو ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جارہے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میچ میں جیت کو یقینی بنانے کے لیے پریاگ راج میں اکھنڈ رامائن پاٹھ کا اہتمام کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
بین اسٹوکس نے ایشز کا بڑا ریکارڈ اپنے نام کرلیا
ورلڈ کپ کے سیمی فائنل اور فائنل کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
ہند۔پاک ورلڈکپ میاچ کی تاریخ تبدیل
سوشل میڈیا کے اثرات کی جانچ کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل
انوشکا نے ویراٹ کو گلے لگایا۔ تصویر وائرل

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو عالمی چیمپئن بنانے کی خواہش کے ساتھ، پوروانچل چھٹھ کمیٹی نے گنگا، جمنا اور سرسوتی کے سنگم کے کنارے اکھنڈ رامائن پاٹھ کا اہتمام کیا ہے۔ یہاں اسٹیج تیار کیا گیا ہے۔ یہاں لگے بینر پر ورلڈ کپ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کی تصاویر ہیں۔ اس کے ساتھ کرکٹ ورلڈ کپ ٹرافی کی تصویر بھی لگائی گئی ہے۔

بندھوا میں واقع لیٹے ہنومان مندر میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو عالمی چیمپئن بنانے کےلئے کھیل شائقین کو ہنومان چالیسہ کا پاٹھ کرتے دیکھا گیا ۔ کھیل کے مداح اروند سنگھ نے کہا کہ ہم ہندوستانی ٹیم کو عالمی چیمپئن بنتا دیکھنا چاہتے ہیں۔ کرکٹ بہت مقبول کھیل ہے۔

 اس میں دونوں ٹیمیں اپنے ملک کے لیے کھیلتی ہیں۔ جب دو ٹیمیں کھیلیں تو ایک کی جیت اور دوسرے کی ہار یقینی ہے۔ کھیل شائقین جو و یہاں پاٹھ کر رہے ہیں وہ اپنے ملک کو فاتح کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں اور اسی لیے ہنومان مندر میں پاٹھ کر رہے ہیں۔

a3w
a3w