حیدرآباد

تیز رفتار کار حسین ساگر کی ریلنگ سے ٹکراگئی

اس واقعہ کے ساتھ ہی کار کے ایربیگس کھل گئے جس پر کار میں سوار افراد محفوظ رہے۔اس حادثہ کے بعد یہ افراد کارکو وہیں چھوڑ کر فرارہوگئے۔حادثہ کے نتیجہ میں کارکے سامنے کے حصہ کو شدید نقصان پہنچا اور فٹ پاتھ پر ایک درخت گرپڑا۔

حیدرآباد:  شہرحیدرآباد کے ٹینک بنڈ علاقہ میں ایک تیز رفتار کار حسین ساگر کی ریلنگ سے ٹکراگئی۔اتوار کی صبح کی اولین ساعتوں میں کار چلانے والے نے اس کا توازن کھودیا اور یہ کارٹینک بنڈ این ٹی آرمارگ کے قریب حسین ساگر کی ریلنگ سے ٹکراکر رک گئی۔

متعلقہ خبریں
ہٹ اینڈ رن کیس، 5 گرفتار
حسین ساگر کے دو گیٹوں سے پانی کا اخراج
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں یومِ جمہوریہ کی تقریب، ڈاکٹر رفعت سیما کا خطاب
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا

اس واقعہ کے ساتھ ہی کار کے ایربیگس کھل گئے جس پر کار میں سوار افراد محفوظ رہے۔اس حادثہ کے بعد یہ افراد کارکو وہیں چھوڑ کر فرارہوگئے۔حادثہ کے نتیجہ میں کارکے سامنے کے حصہ کو شدید نقصان پہنچا اور فٹ پاتھ پر ایک درخت گرپڑا۔

اطلاع ملنے پر پولیس وہاں پر پہنچ گئی۔ کار کو کرین کی مدد سے وہاں سے منتقل کیا گیا۔ حادثہ کی وجہ تیز رفتاری بتائی جا رہی ہے۔ شبہ ہے کہ کار میں سوار افراد نشے میں تھے۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔