دہلی

سپریم کورٹ جج نے سسوڈیا کی درخواست کی سماعت سے علیحدگی اختیار کرلی

سپریم کورٹ کے جج جسٹس سنجے کمار نے عام آدمی پارٹی قائد و سابق ڈپٹی چیف منسٹر کی درخواستوں کی سماعت سے خود کو الگ کرلیا۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ کے جج جسٹس سنجے کمار نے عام آدمی پارٹی قائد و سابق ڈپٹی چیف منسٹر کی درخواستوں کی سماعت سے خود کو الگ کرلیا۔

متعلقہ خبریں
کجریوال کی عبوری ضمانت میں توسیع سے عدالت کا انکار
منیش سیسوڈیا کی عدالتی تحویل میں مزید توسیع
منیش سسوڈیہ کی درخواست عبوری ضمانت پر ایجنسیوں کو نوٹس
کویتا، 23مارچ تک ای ڈی کی تحویل میں (ویڈیو)
منیش سسوڈیہ کو تہاڑ جیل سے ایل این جے پی لے جایاگیا

جسٹس سنجیو کھنہ‘ جسٹس سنجے کرول اور جسٹس سنجے کمار پر مبنی بنچ نے بتایا کہ ایکسائز پالیسی اسکام کے سلسلہ میں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) اور سی بی آئی کی جانب سے درج کئے گئے کیسس میں منیش سسوڈیا کی ضمانت کے درخواست کے احیاء کیلئے دو علیحدہ درخواستوں کی سماعت ایک اور بنچ کرے گا جس میں جسٹس کمار شامل نہیں ہیں۔

اس معاملہ کی سماعت جیسے ہی شروع ہوئی، جسٹس کھنہ نے کہا ”ہمارے بھائی کو کچھ دشواری ہے، وہ شخصی وجوہات کی بناء پر اس معاملہ کی سماعت کرنا پسند نہیں کریں گے“۔ سینئر ایڈوکیٹ ابھشیک سنگھوی سسوڈیا کی طرف سے پیش ہوئے۔ انہوں نے بنچ سے درخواست کی کہ وہ اس معاملہ کی سماعت فوری طور پر مقرر کریں۔

انہوں نے بتایا کہ دونوں کیسس میں مقدمہ ابھی تک شروع نہیں ہوا ہے۔ بنچ نے کہا کہ ایک اور بنچ اس معاملہ کی 15 جولائی سے سماعت کرے گا۔

واضح رہے کہ عدالت عظمیٰ نے 4جون کو دہلی شراب پالیسی اسکام کیس کے سلسلہ میں سی بی آئی اور ای ڈی کی جانب سے درج کئے گئے کیسس میں سشوڈیا کی ضمانت کی درخواستوں کو قبول کرنے سے انکار کردیا تھا۔

سشوڈیا قبل ازیں عدالت عظمیٰ سے رجوع ہوئے تھے اور دہلی ہائیکورٹ کے 21 مئی کے فیصلہ کو چیلنج کیا تھا جس کے ذریعہ ان کی ضمانت کی درخواستوں کو خارج کردیا گیا تھا۔

a3w
a3w