دہلی

26ہزار اساتذہ کی تقرری کو منسوخ کرنے کے فیصلہ پر سپریم کورٹ نے لگائی روک

چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ اور جسٹس جے بی پارڈی والا اور منوج مشرا پر مشتمل بنچ نے تاہم سی بی آئی کو اپنی تحقیقات جاری رکھنے اور ریاستی کابینہ کے ارکان سے بھی تحقیقات کرنے کی اجازت دیدی ہے

کلکتہ: سپریم کورٹ نے منگل کو کلکتہ ہائی کورٹ کےاس فیصلے جس میں ایک ساتھ 25,753اساتذہ اور غیر تدریسی عملہ کی تقرری کو منسوخ کردیا گیا تھا پر روک لگادی ہے۔

متعلقہ خبریں
ملزم کی موت، ورثاء سےجرمانہ وصول کیا جاسکتا ہے: ہائیکورٹ
مذہبی مقامات قانون، سپریم کورٹ میں پیر کے دن سماعت
طاہر حسین کی درخواست ضمانت پرسپریم کورٹ کا منقسم فیصلہ
آتشبازی پر سال بھر امتناع ضروری: سپریم کورٹ
گروپI امتحانات، 46مراکز پر امتحان کا آغاز

چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ اور جسٹس جے بی پارڈی والا اور منوج مشرا پر مشتمل بنچ نے تاہم سی بی آئی کو اپنی تحقیقات جاری رکھنے اور ریاستی کابینہ کے ارکان سے بھی تحقیقات کرنے کی اجازت دیدی ہے

تاہم سپریم کورٹ نے سی بی آئی سے کہا کہ وہ تحقیقات کے دوران کسی مشتبہ شخص کو گرفتار کرنے جیسی فوری کارروائی نہ کرے۔اس سےقبل سپریم کورٹ نے اس معاملے کی سماعت کرتے ہوئے تبصرہ کیا کہ اساتذہ تقرری گھوٹالہ ’’ادارجاتی دھوکہ دہی ‘‘ قرار دیتےہوئے کہا کہ ریاستی حکومت کو اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کی تقرری سے متعلق ڈیجیٹل ریکارڈ کو برقرار رکھنے کے پابند ہیں۔

سپریم کورٹ کلکتہ ہائی کورٹ کے 22 اپریل کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی درخواستوں کے ایک بیچ کی سماعت کر رہی تھی جس میں25,753اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کی تقرری کو کالعدم قرار دیا گیا تھا۔

سپریم کورٹ نے اپنے تبصرے میں کہا کہ سرکاری ملازمتیں بہت نایاب ہیں۔ اگر عوام کا ایمان جاتا ہے تو کچھ بھی باقی نہیں رہے گا۔ یہ ادارہ جاتی گھوٹالہ ہے۔

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے سوال کیا کہ آج سرکاری ملازمتیں انتہائی نایاب ہیں اور انہیں سماجی نقل و حرکت کے لیے دیکھا جاتا ہے۔ نظام میں کیا رہ جاتا ہے اگر ان کی تقرریوں کو بھی بدنام کیا جائے؟لوگوں کا ایمان ختم ہو جائے گا، آپ اسے کیسے دیکھ رہے ہیں؟۔

سپریم کورٹ نے حکومت سے کہا کہ آپ کے پاس ڈیٹا ہے یا آپ کے پاس نہیں ہے…. آپ ڈیجیٹائزڈ شکل میں دستاویزات کو برقرار رکھنے کے پابند تھے۔بنچ نے ریاستی حکومت کے وکلاء سے کہا اب ظاہر ہے کہ کوئی ڈیٹا نہیں ہے۔ آپ اس حقیقت سے بے خبر ہیں کہ آپ کا سروس پرووائیڈر آپ کو نگران کنٹرول برقرار رکھنا تھا۔