دہلی

ہم جنس شادیوں کو قانوناً تسلیم کرنے کی درخواستوں پر سپریم کورٹ سماعت کرے گی

کئی درخواست گزاروں کے وکلاء نے بنچ سے کہا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ عدالت ِ عظمیٰ اپنے طور پر ایسے تمام مقدمات منتقل کرلے، تاکہ اس مسئلہ پر ایک تحکمانہ فیصلہ جاری کیا جاسکے اور مرکز اپنا جواب عدالت ِ عظمیٰ کو پیش کرسکے۔

نئی دہلی: ہم جنس شادیوں کو قانوناً تسلیم کرنے کی درخواستوں کی سماعت سپریم کورٹ میں پیر کے دن مقرر ہے۔ عدالت ِ عظمیٰ کی ویب سائٹ پر 14 مارچ کے لیے اپ لوڈ کی گئی فہرست کے مطابق ان درخواستوں کی سماعت چیف جسٹس ڈی وائی چندرا چوڑ جسٹس پی ایس نرسمہا اور جسٹس جے بی پاردی والا پر مشتمل بنچ کرے گی۔

متعلقہ خبریں
تروملا کی وینکٹیشورا مندر میں سی جے آئی کی پوجا
اورنگ آباد اور عثمان آباد کے ناموں کی تبدیلی کے خلاف عرضیاں ہائی کورٹ میں خارج
آتشبازی پر سال بھر امتناع ضروری: سپریم کورٹ
گروپI امتحانات، 46مراکز پر امتحان کا آغاز
خریدے جب کوئی گڑیا‘ دوپٹا ساتھ لیتی ہے

 دہلی ہائی کورٹ کے بشمول مختلف ہائی کورٹس میں زیرالتوا ایسی درخواستوں کو سپریم کورٹ کو منتقل کرنے 6 جنوری کو عدالت ِ عظمیٰ نے حکم جاری کیا تھا۔

 حکم میں کہا گیا تھا کہ مرکزی حکومت کے وکیل اور درخواست گزاروں کی نمائندگی کرنے والے ایڈوکیٹ اروندھتی کٹجو مل کر مشترکہ تحریری بیان، دستاویز اور دیگر ثبوت سماعت کے دوران عدالت میں پیش کریں گے۔

مذکورہ حکم میں بنچ نے کہا تھا کہ کیس سے متعلق تمام نقولات تمام فریقوں میں تقسیم کی جائیں اور عدالت کو بھی دستیاب کی جائیں۔ درخواستوں کی فہرست کے ساتھ منسلک کردہ درخواستیں اور دیگر عدالتوں سے منتقل کردہ مقدمات کو 13 مارچ 2023ء کی فہرست میں شامل کیے جائیں۔

 کئی درخواست گزاروں کے وکلاء نے بنچ سے کہا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ عدالت ِ عظمیٰ اپنے طور پر ایسے تمام مقدمات منتقل کرلے، تاکہ اس مسئلہ پر ایک تحکمانہ فیصلہ جاری کیا جاسکے اور مرکز اپنا جواب عدالت ِ عظمیٰ کو پیش کرسکے۔