یوروپ
ٹرینڈنگ

اسکاٹ لینڈ نے غزہ متاثرین کیلئے اپنے ملک کے دراوزے کھول دیئے

حمزہ یوسف نے کہا کہ ہم نے شام، یوکرین اور دیگر کئی ممالک سے آنے والوں کا خیر مقدم کیا ہے اور ہمیں غزہ کے لوگوں کیلئے بھی ایسا دوبارہ کرنا چاہیے۔

ایڈنبرگ: اسکاٹ لینڈ نے اسرائیلی بربریت کا نشانہ بننے والے فلسطینیوں کے لیے اپنے ملک کے دروازے کھول دیے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف نے کہا ہےکہ ان کا ملک غزہ کے متاثرین کو پناہ دینے کے لیے تیار ہے اور اسکاٹ لینڈ وہ پہلا ملک ہے جس نے فلسطین کے مظلوموں کیلئے اپنے دروازے کھولے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اسرائیل رہائشیوں کو رفح سے غزہ کے جنوب مغربی ساحل پر المواسی منتقل کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے
اسرائیل غزہ پٹی میں خواتین کو نشانہ بنا رہا ہے: یو این آر ڈبلیو اے
غزہ میں ‘گردن توڑ بخار’ اور’ہیپاٹائٹس سی’ پھیل رہا ہے
رفح پر اسرائیل کا فضائی حملہ، 18فلسطینی جاں بحق
غزہ میں امداد کے منتظرین پر اسرائیل کاحملہ، 70 افراد شہید

حمزہ یوسف نے کہا کہ ہم نے شام، یوکرین اور دیگر کئی ممالک سے آنے والوں کا خیر مقدم کیا ہے اور ہمیں غزہ کے لوگوں کیلئے بھی ایسا دوبارہ کرنا چاہیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف کے سسرسمیت د یگر رشتے دار بھی غزہ میں پھنسے ہوئے ہیں جن میں دو سالہ بچہ بھی شامل ہے۔ حمزہ یوسف نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں بے گھر ہونے والے 10 لاکھ فلسطینیوں کے لیے دنیا بھر میں پناہ گزینوں کے پروگرام کا اعلان کرے۔

اسکاٹش فرسٹ منسٹر نے برطانیہ سے بھی فلسطینیوں کیلئے طبی امداد کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسکاٹ لینڈ کے اسپتالوں میں ہم غزہ متاثرین کا علاج کرنے کیلئے تیار ہیں۔

a3w
a3w