دہلی

سپریم کورٹ نیوز کلک کے بانی پربیر پورکیاستھ کی درخواست سماعت کرے گی

جسٹس بی آر گوائی اورجسٹس پرشانت کمار مشرا کی بنچ نے یہ کہتے ہوئے سماعت 19 اکتوبرکے لئے ملتوی کردی کہ وہ متعلقہ فائل کا مشاہدہ کرنا چاہتی ہے۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے چہارشنبہ کو کہا کہ غیر قانونی سرگرمیوں کے روک تھام کے ایکٹ (یو اے پی اے) کے تحت گرفتار نیوز پورٹل ‘نیوز کلک’ کے بانی پربیر پورکیاستھ اور اس کے انسانی وسائل (ایچ آر) کے سربراہ امت چکرورتی کی درخواست پر وہ جمعرات کو سماعت کرے گی۔

متعلقہ خبریں
انجینئرنگ کالج میڑچل میں طالبات کی خفیہ فلمبندی کیس میں دو گرفتار
مذہبی مقامات قانون، سپریم کورٹ میں پیر کے دن سماعت
طاہر حسین کی درخواست ضمانت پرسپریم کورٹ کا منقسم فیصلہ
آتشبازی پر سال بھر امتناع ضروری: سپریم کورٹ
گروپI امتحانات، 46مراکز پر امتحان کا آغاز

جسٹس بی آر گوائی اورجسٹس پرشانت کمار مشرا کی بنچ نے یہ کہتے ہوئے سماعت 19 اکتوبرکے لئے ملتوی کردی کہ وہ متعلقہ فائل کا مشاہدہ کرنا چاہتی ہے۔

قبل ازیں عرضی گزاروں کی طرف سے سینئر وکلاء کپل سبل اور دیو دت کامت نے بنچ کے سامنے کہا کہ کیس میں نوٹس جاری کیا جانا چاہئے۔ دونوں ملزمان نے اپنی گرفتاری اور حراست کو چیلنج کرنے والی درخواست دہلی ہائی کورٹ کی جانب سے مسترد کرنے کے بعد سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔

انہوں نے خصوصی رخصت کی درخواست دائر کرکے دہلی پولیس کی طرف سے درج کی گئی ایف آئی آر کو منسوخ کرنے کے درخواست کی ہے۔ انہوں نے دہلی ہائی کورٹ کی جانب سے 13 اکتوبر کو اپنی عرضی خارج ہونے کے بعد اس حکم کو خصوصی رخصت کی درخواست کے ذریعے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔

عرضی گزار پورکیاستھ اور چکرورتی کو چین سے پیسے لے کر اس کے حق میں پروپیگنڈہ پھیلانے کے الزام میں 3 اکتوبر کو گرفتار کیا گیا تھا۔ اس کے بعد انہیں عدالت میں پیش کیا گیا۔

 جہاں سے انہیں سات دنوں کی دہلی پولیس کی حراست میں بھیج دیا گیا تھا۔ 10 اکتوبر کو پولیس حراست ختم ہونے کے بعد انہیں عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا، جس کی مدت 20 اکتوبر کو ختم ہونے والی ہے۔