دہلی

سپریم کورٹ نیٹ پی جی امتحان ملتوی کرنے کی درخواست پر سماعت کرے گی

چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی سربراہی والی بنچ نے عرضی گزار وشال سورین اور دیگر کے وکیل انس تنویر کی جانب سے معاملے کا ذکر کرتے ہوئے فوری سماعت کی درخواست کو قبول کیا اور 9 اگست تک فہرست بنانے کی ہدایت دی۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے جمعرات کو کہا کہ میڈیکل کے پوسٹ گریجویٹ کورسز میں داخلے کے لیے 11 اگست کو ہونے والے قومی اہلیت کم داخلہ ٹیسٹ (نیٹ -پی جی) 2024 میں ‘کچھ عملی دشواریوں‘ کی وجہ سے ملتوی کرنے کا مطالبہ کرنے والی درخواست پرجمعہ کو سماعت کرے گی۔

متعلقہ خبریں
جامعہ نظامیہ میں جدید داخلے
گروپ II امتحانات ملتوی
گینگسٹر بشنوئی کا انٹرویو، سپریم کورٹ سے ٹی وی رپورٹر کو راحت
سپریم کورٹ نے کولکتہ واقعہ کا لیا از خود نوٹس، جلد ہوگی معاملہ کی سماعت
کرشنا جنم بھومی۔شاہی مسجد تنازعہ کی سماعت ملتوی

 چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی سربراہی والی بنچ نے عرضی گزار وشال سورین اور دیگر کے وکیل انس تنویر کی جانب سے معاملے کا ذکر کرتے ہوئے فوری سماعت کی درخواست کو قبول کیا اور 9 اگست تک فہرست بنانے کی ہدایت دی۔

چیف جسٹس نے سپریم کورٹ رجسٹری کو ہدایت کی کہ ’براہ کرم کل اس کی فہرست بنائیں۔ مسٹر سورین کی طرف سے دائر درخواست میں یہ دلیل دی گئی ہے کہ امیدواروں کو عین وقت پر ایسے شہروں میں امتحانی مراکز الاٹ کیے گئے ہیں، جہاں تک پہنچنا ان کے لیے بہت مشکل ہورہا ہے۔ انہیں اپنے امتحانی مراکز تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ امتحانی شہروں کی الاٹمنٹ 31 جولائی کو کی گئی اور امتحانی مراکز کا اعلان 8 اگست کو ہونا ہے۔ اس طرح امیدواروں کو 11 اگست کو امتحان کے لیے متعلقہ مراکز تک پہنچنے کے لیے بہت کم وقت دیا گیا۔

اس کے علاوہ امتحان دو شفٹوں میں لیا جانا ہے۔ یہی نہیں، جنرلائزیشن سمیت دیگر فارمولے کے بارے میں امیدواروں کو کچھ بھی معلوم نہیں ہے۔ جس کی وجہ سے درخواست گزاروں کو کئی طرح کے خدشات کا سامنا ہے۔

a3w
a3w