مشرق وسطیٰ

شامی فوج نے باغیوں کے نو ڈرون مار گرائے

شامی فوج نے منگل کے روز شمالی شام کے حلب، ادلب اور ہما صوبوں کے دیہی علاقوں میں باغی گروپوں کے نو ڈرون کو مار گرایا۔

دمشق: شامی فوج نے منگل کے روز شمالی شام کے حلب، ادلب اور ہما صوبوں کے دیہی علاقوں میں باغی گروپوں کے نو ڈرون کو مار گرایا۔

متعلقہ خبریں
تروملا کے قریب سیکوریٹی میں کوتاہی، بھکتوں نے ڈرون استعمال کیا (ویڈیو)
روسی صدر کی مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے خاتمے میں مدد کی پیشکش
بے لگام اسرائیل دنیا کو اپنی جاگیر سمجھتا ہے:شاہ اُردن
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ

شام کی وزارت دفاع نے یہ اطلاع دی ہے۔

وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈرون کو مار گرانا تزویراتی اہمیت کا حامل ہے، جو شہری آبادی اور فوجی تنصیبات کے لیے ممکنہ خطرہ ہوسکتے ہیں۔

شمالی شام میں باغیوں نے، بالخصوص شمال مغربی صوبے ادلب میں، حالیہ مہینوں میں حکومت کے زیر کنٹرول علاقوں پر ڈرون حملوں میں اضافہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ اکتوبر کے اوائل میں صوبہ حمص میں واقع ملٹری اکیڈمی میں گریجویشن کی تقریب کے دوران ہونے والے ڈرون حملے میں 80 سے زائد فوجی اہلکار اور عام شہری مارے گئے تھے۔