آندھراپردیش

تروملا کے قریب سیکوریٹی میں کوتاہی، بھکتوں نے ڈرون استعمال کیا (ویڈیو)

تروملا مندر کے قریب سیکوریٹی میں سنگین کوتاہی کا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں دو بھکت، قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اس مندر کی فلم بندی کیلئے ڈرون کا استعمال کرتے ہوئے پائے گئے۔

تروپتی: تروملا مندر کے قریب سیکوریٹی میں سنگین کوتاہی کا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں دو بھکت، قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اس مندر کی فلم بندی کیلئے ڈرون کا استعمال کرتے ہوئے پائے گئے۔

متعلقہ خبریں
تروملا کی وینکٹیشورا مندر میں سی جے آئی کی پوجا
ریچھ کے حملہ میں لڑکی کی ہلاکت کا شبہ

بتایا جاتا ہے کہ یہ دونوں آسام کے رہنے والے ہیں۔ یہ دونوں مندر کی تصاویر کو کیمرے میں قید کرنے کیلئے ڈرون اڑاتے ہوئے دیکھے گئے۔

راہ گزر نے والے چند بھکتوں نے ان دونوں کی تصاویر لیں جو گھاٹ روڈ کے 53بنڈپر ڈرون اڑارہے تھے۔

اس واقعہ کا سخت نوٹ لیتے ہوئے ویجلنس ونگ تروملا تروپتی دیوا ستھانم نے ان دونوں بھکتوں کو حراست میں لے لیا اور ان سے پوچھ تاچھ شروع کردی۔

عہدیدار، اس بات کی تحقیقات کررہے ہیں کہ الی پیری چیک پوسٹ پر چیکنگ کے بغیر کس طرح یہ دونوں ڈرون اپنے ساتھ لانے میں کامیاب ہوئے۔