کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کو 1.6 ملین ڈالر ملیں گے

آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کی طرح سپر 12 مرحلے سے باہر ہونے والی آٹھ ٹیموں کو 70,000 ڈالر ملیں گے۔ افغانستان، آسٹریلیا، بنگلہ دیش، انگلینڈ، ہندوستان، نیوزی لینڈ، پاکستان اور جنوبی افریقہ سپر 12 میں پہنچ گئے ہیں۔

دوبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مردوں کا ٹی۔20 ورلڈ کپ 2022 جیتنے والی ٹیم کو 1.6 ملین ڈالر (13 کروڑ 53 ہزار 760 روپے) کی انعامی رقم سے نوازا جائے گا۔ آئی سی سی نے جمعہ کو اس کا اعلان کیا۔

آئی سی سی نے کہا کہ 13 نومبر کو ہونے والے فائنل میں ہارنے والی ٹیم کو 800,000 ڈالر (چھ کروڑ، 50 لاکھ، 56 ہزار 880 روپے) کی انعامی رقم دی جائے گی، جب کہ سیمی فائنل میں ہارنے والی ٹیموں کوچار۔چار لاکھ ڈالر (تین کروڑ 25 لاکھ 31 ہزار 200) دیے جائیں گے۔

آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کی طرح سپر 12 مرحلے سے باہر ہونے والی آٹھ ٹیموں کو 70,000 ڈالر ملیں گے۔ افغانستان، آسٹریلیا، بنگلہ دیش، انگلینڈ، ہندوستان، نیوزی لینڈ، پاکستان اور جنوبی افریقہ سپر 12 میں پہنچ گئے ہیں۔

پہلے راؤنڈ میں باہر ہونے والی چار ٹیموں کو ہر ایک کو 40,000 ڈالر ملیں گے۔ جن ٹیموں کی مہم پہلے راؤنڈ میں شروع ہوگی ان میں نمیبیا، نیدرلینڈز، سری لنکا، متحدہ عرب امارات، آئرلینڈ، اسکاٹ لینڈ، ویسٹ انڈیز اور زمبابوے شامل ہیں۔