آندھراپردیش
اے پی کے منی مالور میں درجہ حرارت 9ڈگری درج
سردی کی شدت میں اضافہ کے پیش نظرلوگ گھروں سے باہر نکلنے میں خوف محسوس کررہے ہیں۔
حیدرآباد: آندھراپردیش کے الوری سیتاراماراجو ضلع کے پاڈیروایجنسی علاقہ میں درجہ حرارت میں کمی درج کی گئی ہے۔کئی مقامات پر واحد ڈگری تک درجہ حرارت پہنچ گیا ہے۔
کئی مقامات پر شدید کہر دیکھی جارہی ہے۔اراکو میں درجہ حرارت 7ڈگری، چنتاپلی میں 7.3ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔اسی طرح منی مالور میں 9اورپاڈیرو میں 11ڈگری سلسیس درجہ حرارت درج کیاگیا۔
سردی کی شدت میں اضافہ کے پیش نظرلوگ گھروں سے باہر نکلنے میں خوف محسوس کررہے ہیں۔مقامی افرادنے بتایا کہ شام 4بجے سے ہی سردی کی لہرشروع ہورہی ہے۔