تلنگانہ میں درجہ حرارت 7.2 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران تلنگانہ کے عادل آباد، کمورم بھیم، نرمل، منچیرال ، کریم نگر، پیڈاپلی اور جگتیال اضلاع میں کئی مقامات پر سرد لہر کا امکان ہے۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے عادل آباد میں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات کو کم سے کم درجہ حرارت 7.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے اتوار کو یہاں بتایا کہ راماگنڈم میں اسی مدت کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 0.9 ڈگری سیلسیس اور میدک میں 11 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔
ریاستی دارالحکومت حیدرآباد میں کم سے کم درجہ حرارت 12.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ کے مطابق ریاست میں اگلے پانچ دنوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران تلنگانہ کے عادل آباد، کمورم بھیم، نرمل، منچیریال، کریم نگر، پیڈاپلی اور جگتیال اضلاع میں کئی مقامات پر سرد لہر کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ 09 جنوری کو ریاست کے عادل آباد، کمورم بھیم، نرمل، منچیریال، کریم نگر، پیڈا پلی، جگتیال، میدک، کاماریڈی اور نظام آباد اضلاع کے مختلف مقامات پر سرد کی لہر توقع ہے۔