جرائم و حادثات

چور کے آنکھوں میں مرچ پاؤڈر ڈالر کر چوری کی کوشش کو ناکام بنادیاگیا

یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع کومرم بھیم آصف آباد کے ماروتی نگرمیں پیش آیا۔وشواناتھم اور اس کی بیوی ایشورما اپنی بیٹی جیوتی کے ساتھ رات کا کھانا کھا رہے تھے کہ رات 8 بجے کے قریب چور ان کے گھر میں داخل ہوا۔

حیدرآباد:مکان میں چوری کی غرض سے داخل شخص کی آنکھوں میں مرچ پاوڈرڈال کراس کی حرکت کو ناکام بنادیاگیا۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع کومرم بھیم آصف آباد کے ماروتی نگرمیں پیش آیا۔وشواناتھم اور اس کی بیوی ایشورما اپنی بیٹی جیوتی کے ساتھ رات کا کھانا کھا رہے تھے کہ رات 8 بجے کے قریب چور ان کے گھر میں داخل ہوا۔

متعلقہ خبریں
سنگ دل اولاد نے ضعیف ماں کو گھر سے باہر نکال دیا
ایک ہونہار لڑکی جسے’’جہیز‘‘ نے مار دیا
خاتون کی تصاویر بغیر اجازت بھیجنے پر نامعلوم شخص کے خلاف کیس درج
آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کا قتل، خاتون گرفتار
سعودی عرب میں لڑکی سے غیر اخلاقی حرکت پر غیر ملکی گرفتار

 اس جوڑے نے اس کو روکنے کی کوشش کی جو ہندی میں بات کر رہا تھا۔ اس شخص نے ان کی بیٹی جیوتی کو پکڑ لیا اور اس کے ساتھ تعاون نہ کرنے پر اسے جان سے مارنے کی دھمکی دی۔چور کی گرفت سے چھٹکارا پانے کی تگ و دو کرتے ہوئے، جیوتی نے قریب ہی ایک میز پر رکھا مرچی پاؤڈر اس کی آنکھوں میں چھڑک دیا۔

اس کے بعد اس نے مقامی پولیس کو فون کیا۔پولیس نے فوری طور پر اسی علاقہ میں گشت کرنے والے پولیس ملازمین کو چوکس کیا، جو خاتون کے گھر پہنچے اور اس شخص کو حراست میں لے لیا۔

چورکی شناخت اتر پردیش کے نندو کے طور پر ہوئی ہے۔ اس نے بتایا کہ نندو ذہنی طور پر ٹھیک نہیں تھا اور کافی عرصہ سے وہاں گھوم رہا تھا۔