مشرق وسطیٰ

سعودی عرب میں لڑکی سے غیر اخلاقی حرکت پر غیر ملکی گرفتار

سعودی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جدہ کے مال میں لڑکی سے غیر اخلاقی حرکت کرنے پر غیر ملکی شہری کو حراست میں لے لیا ہے۔

ریاض: سعودی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جدہ کے مال میں لڑکی سے غیر اخلاقی حرکت کرنے پر غیر ملکی شہری کو حراست میں لے لیا ہے۔

متعلقہ خبریں
خود ساختہ فائنانس ڈپارٹمنٹ کا ایڈیشنل سکریٹری گرفتار
سعودی عرب، خاتون کو ہراساں کرنے پر ہندوستانی شہری گرفتار (ویڈیو)
ایک ہونہار لڑکی جسے’’جہیز‘‘ نے مار دیا
سعودی عرب میں ٹریفک پولیس نے خاص ہدایات جاری کردیں
سعودی عرب میں افسانہ نویسی کیلئے اعزاز

بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں مقیم عرب شہری کی شناحت سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو سے کی گئی۔سامنے آنے والی ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک غیر ملکی (یمنی شہری) مال میں لڑکی سے چھیڑ خانی کرنے میں مصروف ہے، جو سعودی قانون کے منافی ہے۔

محکمہ امن عامہ کے مطابق یمنی شہری کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیا گیاہے ’۔دوسری جانب سعودی عرب کے شہر ریاض میں جان بوجھ کر مصروف ترین شاہراہ کو بلاک کرنا دو افراد کو مہنگا پڑگیا، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں افراد کو حراست میں لے لیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارہ کی رپورٹ کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملزمین میں ایک سعودی جبکہ دوسرا یمنی شہری ہے۔

ادارہ امن عامہ کے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیس کو اطلاع موصول ہوئی تھی کہ شہر کی معروف ترین شاہراہ کو 2 افراد نے اپنی گاڑیوں سے بند کردیا ہے، جس کے باعث بدترین ٹریفک جام ہو گیا ہے۔ پولیس ٹیم جائے وقوعہ پراطلاع ملتے ہی پہنچ گئی، فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے دونوں افراد کو گرفتار کرلیا۔

a3w
a3w