تلنگانہ

تلنگانہ کے ضلع نظام آباد کے شوروم میں ایک لاکھ روپئے کی چوری کی واردات

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع نظام آباد میں کل رات ایک شوروم میں ایک لاکھ روپئے کی چوری کی واردات پیش آئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع نظام آباد میں کل رات ایک شوروم میں ایک لاکھ روپئے کی چوری کی واردات پیش آئی۔

متعلقہ خبریں
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
نظام آباد میں کانسٹیبل پرمودکا قتل، پیشہ ور چور ریاض فرار
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
برقعہ پہن کر سرقہ کرنے والا ملزم گرفتار
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا

چوروں نے اس واردات سے پہلے شوروم میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کو نقصان پہنچایا تاہم ان میں سے ایک کیمرہ محفظ رہا جس میں چور چوری کرتے ہوئے دیکھے گئے۔

یہ چور، پچھلے راستہ سے شوروم میں داخل ہوئے۔اس بات کی اطلاع شوروم کے مالکین نے پولیس کو دی جس کے بعد پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر چوروں کی تلاش شروع کردی۔

پولیس کو شبہ ہے کہ اس واردات میں مہاراشٹرا کا گروہ ملوث ہے۔

اس ویڈیو فوٹیج میں دکھایاگیا کہ یہ چور اپنے چہروں پر نقاب لگائے ہوئے تھے۔