کرناٹک

باپ نے ہتھوڑی سے دو بچوں کا قتل کردیا

ملزم نے بچوں پر ہتھوڑی سے متعدد وار کیے اور اپنی بیوی لکشمی پر بھی اس نے حملہ کیا۔ جرم کی اصل وجہ ابھی معلوم نہیں ہوئی اور پولیس اس کی بیوی سے معلومات حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

مانڈیا: منڈیا ضلع کے سری رنگا پٹناٹاؤن میں ایک شخص نے اپنے دو بچوں کا ہتھوڑی سے قتل کردیا۔ مقتول بچوں کی شناخت چار سالہ آدرش اور تین سالہ امولیا کی حیثیت سے کی گئی۔ مرلاگالا کا ساکن ملزم سری کانت فی الحال فرار ہے۔ پولیس اس کی تلاش کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں
کمیشن نے چامراج نگر سیٹ پر دیا دوبارہ پولنگ کا حکم
اے پی وزیر کے قافلہ کی گاڑی سے ٹکر ایک شخص ہلاک
جائیداد کے لئے نوجوان کے ہاتھوں باپ اور ماموں کا قتل
گوداوری میں دونوں بچوں کو ڈھکیلنے کے بعد ماں کی خودکشی
کرناٹک قانون ساز کونسل میں متنازعہ مندر ٹیکس بل کو شکست

 ملزم نے بچوں پر ہتھوڑی سے متعدد وار کیے اور اپنی بیوی لکشمی پر بھی اس نے حملہ کیا۔ جرم کی اصل وجہ ابھی معلوم نہیں ہوئی اور پولیس اس کی بیوی سے معلومات حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ یہ واردات جمعرات کی ابتدائی ساعتوں میں پیش آئی۔

ملزم کا تعلق کلبرگی ضلع کے جیورگی سے ہے اور مرلاگالا موضع کے ویروپکشا کے کھیت میں کام کرتا تھا۔ سری رنگا پٹنا دیہی پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

a3w
a3w