تلنگانہ

ظہیرآباد کی سبزی مارکٹ میں ٹماٹر کی چوری، ویڈیو وائرل

چوری کی اس واردات کا منظر وہاں لگے سی سی ٹی وی کیمرہ میں قیدہوگیا۔اس میں دکھایاگیا ہے کہ تین مرتبہ بائیک پر پہنچا یہ چور تین ٹماٹر کے تین باکس لے کر فرارہوگئے۔

حیدرآباد: ٹماٹر کی چوری کی وارادت پیش آئی۔تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی کے ظہیرآباد کی سبزی مارکٹ میں یہ واقعہ پیش آیا۔ذرائع کے مطابق ایک کسان ٹماٹر فروخت کرنے کے لئے75کلو ٹماٹر کے باکس لے کر اس سبزی مارکٹ پہنچاتاہم بائیک پر سوار چورنے وہاں پہنچ کر اس کی چوری کرلی۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
نیپال سے ٹماٹر کی اسمگلنگ 4 کسٹمس عہدیدار معطل
مسلم آبادی والے اضلاع میں منی حج ہاوز تعمیر کئے جائیں گے
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
https://twitter.com/dialnewsinfo/status/1683013127439532033

یہ کسان کسی کام سے گیا ہوا تھا۔چوری کی اس واردات کا منظر وہاں لگے سی سی ٹی وی کیمرہ میں قیدہوگیا۔اس میں دکھایاگیا ہے کہ تین مرتبہ بائیک پر پہنچا یہ چور تین ٹماٹر کے تین باکس لے کر فرارہوگئے۔

اس نے اپنے سر پر ہیلمٹ پہن رکھی تھی تاہم اس کی شناخت نہ ہوسکے۔اس بات کی شکایت اس کسان نے پولیس سے کی جس کے بعد پولیس نے اس خصوص میں ایک معاملہ درج کرلیا۔یہ چوری ایک ایسے وقت ہوئی جب ٹماٹر کی قیمت تقریبا 150روپئے فی کلو ہوگئی ہے۔