کھیل

تیسرا میچ بارش کی نذر، نیوزی لینڈ نے ون ڈے سیریز جیت لی

نیوزی لینڈ کے لئے سلامی بلے باز فن ایلن نے 54 گیندوں میں آٹھ چوکوں اور ایک چھکے می مدد سے 57 رن بنائے، جبکہ ڈیوین کانوے نے 51 گیندوں پر چھ چوکوں کے سات ناٹ آؤٹ 38 رن کی اننگز کھیلی۔

کرائسٹ چرچ: ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلی گئی تین میچوں کی یک ورزہ سیریز کا آخری میچ چہارشنبہ کو بارش کی نذر ہونے کے بعد نیوزی لینڈ نے سیریز 1-0 سے جیت لی۔ہندوستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے سامنے جیت کے لئے 220 رن کا ہدف رکھا۔

ڈک ورتھ لوئس ضابطے کے مطابق میچ کا نتیجہ نکالنے کے لئے کم از کم 20 اوور پھینکے جانے کی ضرورت تھی، لیکن ایک گھنٹے اور چالیس منٹ تک بارش نہ رکنے کے بعد امپائروں نے میچ کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔

نیوزی لینڈ کے لئے سلامی بلے باز فن ایلن نے 54 گیندوں میں آٹھ چوکوں اور ایک چھکے می مدد سے 57 رن بنائے، جبکہ ڈیوین کانوے نے 51 گیندوں پر چھ چوکوں کے سات ناٹ آؤٹ 38 رن کی اننگز کھیلی۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ کے گیند بازوں نے ہندوستان کو 47.3 اوور میں 219 رن پر آل آؤت کردیا۔ ہندوستان کو اس عزت دارانہ اسکور تک پہنچانے کے لئے واشنگٹن سندر نے 64 گیندوں پر پانچ چوکوں اور ایک چھکا لگاکر 51 رن بنائے جبکہ شریئس ایر نے بھی 59 گیندوں پر آٹھ چوکوں کی مدد سے 49 رن کا تعاون دیا۔

تین میچوں کی سیریز 1-0 سے جیتنے والی نیوزی لینڈ نے جہاں پہلا میچ سات وکٹ سے جیتا وہیں دوسرا میچ بارش کی نذر ہوگیا۔