حیدرآباد

تلنگانہ میں سردی کا قہر جاری

حیدرآباد میں کئی مقامات پر سردی کی شدید لہر دیکھی جارہی ہے۔صبح سے ہی بعض مقامات پر کہر کی گھنی چادر دیکھی جارہی ہے۔شہرکے کئی علاقوں میں درجہ حرارت 14ڈگری سیلسیس سے بھی کم درج کیا گیا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں سردی کی لہر میں غیرمعمولی اضافہ درج کیاجارہا ہے۔شمال، شمال مشرق کی سمت سے تلنگانہ کی سمت ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں جس کے نتیجہ میں درجہ حرارت معمول سے کم درج کیاجارہا ہے اور سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔

متحدہ عادل آبادضلع میں اقل ترین درجہ حرارت درج کیاگیا ہے۔کومرم بھیم آصف آباد، سرپور میں 7.5ڈگری سلسیس درجہ حرارت درج کیاگیا۔ سنگاریڈی ضلع میں 7.5ڈگری،عادل آباد میں 9.6ڈگری سلسیس،نرمل میں 10.3،منچریال میں 10.5،سدی پیٹ ضلع میں 10ڈگری،میدک ضلع کے ٹیکمال میں 10.4ڈگری سلسیس درجہ حرارت درج کیاگیا۔

ریاستی دارالحکومت حیدرآباد میں کئی مقامات پر سردی کی شدید لہر دیکھی جارہی ہے۔صبح سے ہی بعض مقامات پر کہر کی گھنی چادر دیکھی جارہی ہے۔شہرکے کئی علاقوں میں درجہ حرارت 14ڈگری سیلسیس سے بھی کم درج کیا گیا ہے۔

شہر کے نواحی علاقوں رامچندراپورم اور پٹن چیرو میں اقل ترین درجہ حرارت 12.3 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا ہے جس کے بعد الوال میں اقل ترین درجہ حرارت 13.2 ڈگری سیلسیس درج کیاگیا۔

 حیات نگر، سکندرآباد، بیگم پیٹ، مہدی پٹنم اور سرورنگر میں رات کا درجہ حرارت امکان ہے کہ جمعرات کو 14 ڈگری سیلسیس درج کیا جائے گا۔