آندھراپردیش

سڑک پر اچانک مگرمچھ سے سنسنی

آندھرا پردیش کے پلناڈوضلع میں سڑک پراچانک مگرمچھ نظرآیا جس سے مقامی افراد اور راہگیروں میں سنسنی پھیل گئی۔

حیدر آباد: آندھرا پردیش کے پلناڈوضلع میں سڑک پراچانک مگرمچھ نظرآیا جس سے مقامی افراد اور راہگیروں میں سنسنی پھیل گئی۔

تفصیلات کے مطابق کل شب ضلع کے پدوگاریلاٹاون میں ایک پرائیویٹ اسکول کے قریب اچانک یہ مگرمچھ نظرآیا۔

مقامی افراد اورراہگیروں میں اس سے سنسنی پھیل گئی جنہوں نے اس کو پکڑنے کی کوشش کی جس میں ناکامی کا انہیں سامنا کرناپڑا۔

بعد ازاں یہ مگرمچھ تالاب میں چلا گیا۔ مقامی افراد نے اس کا ویڈیو اپنے سل فونس میں قید کرلیا جووائرل ہوگیا۔

a3w
a3w