حیدرآباد

لوک سبھا انتخابات کے بعد ریونت ریڈی، کانگریس چھوڑدیں گے: کے ٹی آر

کے ٹی آر نے کہا کہ وہ چیف منسٹر ریونت ریڈی کے لب وہ لہجہ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ انکی زبان سمجھنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں مجھے سمجھ میں نہیں آرہا ہے کہ ریونت ریڈی اقتدار میں ہونے کے باوجود اتنے مایوس کیوں ہیں؟۔

حیدرآباد: کے ٹی راما راؤ نے واضح کیا کہ ہم کانگریس حکومت کو نہیں گرا ئیں گے۔انہوں نے کہا کہ ریونت ریڈی کے اطراف انسانی بم ہیں جو انکی حکومت کو گرا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کھمم اور نلگنڈہ کے انسانی بم ریونت ریڈی کو کچھ بھی کر سکتے ہیں تاہم  بی آر ایس سے چیف منسٹر کے لیے کوئی خطرہ نہیں ہوگا۔

متعلقہ خبریں
دھان کی خریداری میں دھاندلیوں کی سی بی آئی جانچ کروائے گی:بی جے پی
رئیل اسٹیٹ ونچرکی آڑ میں چلکور کی قطب شاہی مسجد کو شہید کردیاگیا: حافظ پیر شبیر احمد
’پیپر لیک معاملہ، کے ٹی آر کی وزارت کے ملازمین کا اہم رول‘
کیا ریونت ریڈی سرکار نے اقلیتوں کی عبادت گاہوں کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے؟ مولانا خیر الدین صوفی کا استفسار
جمعہ کی نماز اسلام کی اجتماعیت کا عظیم الشان اظہار ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد

 بی آر ایس چاہتی ہے کہ ریونت ریڈی  پانچ سال تک چیف منسٹر کے طور پر کام کریں۔ اس کے بعد عوام کو پتہ چل جائے گا کہ کس کی حکومت اچھی ہے۔ کے ٹی آر نے مزید کہا کہ کانگریس قائدین خود ریونت ریڈی کو چیف منسٹر کے عہدہ سے ہٹا دیں گے۔

 انہوں نے کہا کہ ریونت ریڈی یقینی طور پر پارلیمنٹ کے انتخابات کے فوراً بعد ایک اور ایکناتھ شنڈے بن جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی، پارلیمنٹ انتخابات کے بعد کانگریس چھوڑ دیں گے۔ کے ٹی آر نے کہا کہ وہ چیف منسٹر ریونت ریڈی کے لب وہ لہجہ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ انکی زبان سمجھنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں مجھے سمجھ میں نہیں آرہا ہے کہ ریونت ریڈی اقتدار میں ہونے کے باوجود اتنے مایوس کیوں ہیں؟۔

 مجھے حیرت ہو رہی ہے کہ وہ چیف منسٹر کے عہدے پر فائز رہتے ہوئے  یہ کہہ رہے ہیں کہ گلے کاٹے جائیں گے، انسانی بم دھماکے کریں گے۔ کے ٹی راما راو نے کہا اگر کانگریس کی طرف سے دی گئی”420“یقین دہانیوں پر عمل نہیں کیا جاتا ہے تو بی آرا یس خاموش نہیں رہے گی۔

 ہم ریونت ریڈی کا پیچھا کریں گے عوام کو کانگریس کے دھوکوں سے واقف کراینگے۔ انہوں نے کہا کیا ریونت ریڈی کو کسانوں کو رعیتو بندھو فنڈز جاری کرنے کا علم نہیں ہے وہ اس کے بارے میں بہت کچھ بولتے ہیں مگر کرتے کچھ نہیں ہیں۔

کے ٹی آر نے کہا چیف منسٹر کہہ رہے ہیں کہ خشک سالی قدرت کی طرف سے آئی ہے، لیکن یہ سچ نہیں ہے۔ کے ٹی آر نے کہا کہ کانگریس نے خشک سالی کو جنم دیا ہے۔ حکومت میڈی گڈا بیارج کی مرمت کر کے پانی فراہم کر سکتی ہے۔ مگر کانگریس، کے سی آر کو مورد الزام ٹھہرانے کے لیے جان بوجھ کر اس کی مرمت نہیں کرا رہی ہے۔

a3w
a3w