تلنگانہ

تلنگانہ کا کل عوامی قرض 4.50 لاکھ کروڑ تک پہونچنے کا خدشہ

رواں مالی سال کے آخر تک تلنگانہ کا کل عوامی قرض 4,50,910 کروڑ روپے سے تجاوز کر سکتا ہے جبکہ قرض کا جی ایس ڈی پی تناسب 27.4 فیصد رہے گا۔

حیدر آباد: رواں مالی سال کے آخر تک تلنگانہ کا کل عوامی قرض 4,50,910 کروڑ روپے سے تجاوز کر سکتا ہے جبکہ قرض کا جی ایس ڈی پی تناسب 27.4 فیصد رہے گا۔

قرض جو مالی سال 24 میں 4.01 لاکھ کروڑ ہے۔ مالی سال 25 میں 4.50 لاکھ کروڑ روپے کو چھو سکتا ہے۔

بجٹ کے تخمینوں کے مطابق، کانگریس حکومت نے کھلے بازارسے قرضوں کے ذریعہ 57,112 کروڑ روپے، مرکزی حکومت سے 3,900 کروڑ روپے اور دیگر قرضوں سے 1,000 کروڑ روپے اکٹھے کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔

مالی سال 24 کے بجٹ تخمینوں کے مطابق کھلے بازار میں کل قرض 3,58,541 کروڑ روپے ہے، جو مالی سال 24 میں 314546 کروڑ روپے تھا۔

مرکزی حکومت کی طرف سے پچھلے سال 18,057 کروڑ روپے کا قرض لیا گیا تھا جبکہ مالی سال 25 میں اس کا تخمینہ 21,559 کروڑ روپے لگایا جا رہا ہے۔

خود مختار اداروں کا قرض مالی سال 24 میں 13,095 کروڑ روپے سے مالی سال 25 میں 11,098 کروڑ روپے ہو جائے گا۔ سیکیورٹیز میں کمی درج ہوئی ہے جو کہ چھوٹی بچت اور پراویڈنٹ فنڈ وغیرہ کو کہا جاتا ہے۔

a3w
a3w