کھیل

ورلڈ کپ کرکٹ فائنل میچ کے لیے خصوصی ٹرین

ہندوستانی ریلوے نے اتوار کو احمد آباد میں کرکٹ ورلڈ کپ کا فائنل میچ دیکھنے کے لئے لوگوں کی زبردست مانگ کو دیکھتے ہوئے نئی دہلی سے احمد آباد کے لئے خصوصی ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

نئی دہلی: ہندوستانی ریلوے نے اتوار کو احمد آباد میں کرکٹ ورلڈ کپ کا فائنل میچ دیکھنے کے لئے لوگوں کی زبردست مانگ کو دیکھتے ہوئے نئی دہلی سے احمد آباد کے لئے خصوصی ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
Video: کوہلی تیسرے امپائر کے فیصلہ سے برہم
رضامندی کے بغیر خاتون کھلاڑی کا بوسہ: اسپین فٹبال فیڈریشن کے سابق سربراہ کی اپیل مسترد، پابندی برقرار
دہلی ٹسٹ میں ڈیویڈ وارنر کی شمولیت غیریقینی

ریلوے بورڈ کے حکام نے یہاں بتایا کہ ورلڈ کپ کرکٹ کے فائنل میچ کے لیے احمد آباد جانے کے لیے کافی بھیڑ ہے۔ تمام ٹرینوں میں لمبی ویٹنگ لسٹ ہے۔

اس وجہ سے ہوائی کرایہ بھی 20 ہزار سے 40 ہزار روپے تک پہنچ گیا ہے۔ اس کو مدنظر رکھتے ہوئے ریلوے نے خصوصی ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکام کے مطابق ٹرین میں سیٹیں دستیاب ہیں اور سیٹوں کے کرایے سرج ایئر فیئر کے مقابلے میں کئی گنا کم ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ نئی دہلی اور سابرمتی (احمد آباد) کے درمیان آنے جانے کا سلیپر کلاس کا کرایہ 620 روپے، اے سی-3 اکانومی 1525 روپے، اے سی-3 کا 1665 روپے، اے سی-2 کا 2245 روپے اور فرسٹ اے سی کا کرایہ 3490 روپے رکھا گیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ یہ نئی دہلی-سابرمتی-نئی دہلی ٹرین (02265/02266) نئی دہلی سے آج شام 5 بجے روانہ ہوگی اور کل صبح 7.15 بجے سابرمتی پہنچے گی۔ پھر میچ ختم ہونے کے بعد رات 2:30 بجے ٹرین سابرمتی سے روانہ ہوگی اور شام 7 بجے نئی دہلی واپس آئے گی۔

a3w
a3w