جرائم و حادثات
ٹریکٹر بجلی کی تار کی زدمیں آگیا،نوجوان کی موت
ٹریکٹر کی ٹکر سے نوجوان کی موت ہوگئی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع مُلگ کے کنتنا پلی علاقہ میں پیش آیا۔

حیدرآباد: ٹریکٹر کی ٹکر سے نوجوان کی موت ہوگئی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع مُلگ کے کنتنا پلی علاقہ میں پیش آیا۔
مقامی افرادکی تفصیلات کے مطابق کملا پور گاؤں کا32سالہ بتولا ناگیش سنٹرنگ سے متعلق سامان لے کر ایک ٹریکٹر میں کملا پورم سے کنائی گوڈم آرہا تھا۔
یہ ٹریکٹر بجلی کی تار کی زدمیں آگیا جس کے نتیجہ میں ناگیش نے اس کا توازن کھودیا اور یہ ٹریکٹر جھاڑیوں میں جاگرا۔
اس واقعہ میں ٹریکٹر کا ٹائر پھٹنے سے نیچے گرنے والے ناگیش کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔