حیدرآباد

گورنمنٹ ہائی اسکول دارالشفاء میں 17 ستمبر کی یاد میں ترنگا لہرا یا گیا

گورنمنٹ ہائی اسکول دارالشفاء، بہادرپورہ زون میں آج 17 ستمبر کی مناسبت سے ایک یادگاری تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس موقع پر انچارج ہیڈ ماسٹر مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری نے ترنگا لہرا کر یومِ عوامی حکومت کے قیام کو یاد کیا۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ
تحفظِ اوقاف ہر مسلمان کا مذہبی و سماجی فریضہ: ڈاکٹر فہمیدہ بیگم
محکمہ تعلیم کے سبکدوش اساتذہ کو شاندار اعزاز، ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
دعا اللہ کی قربت کا دروازہ، مومن کا ہتھیار ہے: مولانا صابر پاشاہ قادری

اس تقریب میں جناب محمد امجد حسین عقیل، جناب محمد زعیم الدین، معلمات، طلبہ و طالبات بھی شریک رہے۔ مقررین نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ 17 ستمبر 1948ء کو حیدرآباد کی تاریخ میں ایک اہم موڑ آیا، جب نظام حکومت کا خاتمہ ہوا اور عوامی حکومت قائم کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ اس اقدام کے ذریعے موروثی بادشاہت سے جمہوری اداروں کی طرف اقتدار کی منتقلی عمل میں آئی تاکہ ہر شہری کو حکومت میں برابر کی شراکت مل سکے۔ عوامی حکومت نے عدلیہ، مقننہ اور انتظامیہ میں اصلاحات متعارف کرائیں، عوامی حقوق کو تسلیم کیا اور ترقی کی مساوی راہیں فراہم کیں۔

مقررین نے اس دن کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ جمہوریت اور عوامی شرکت ہی ایک مضبوط اور خوشحال معاشرے کی بنیاد ہے۔