جرائم و حادثات

مادھاپور میں سڑک عبور کررہی لڑکی کو آرٹی سی بس نے کچل ڈالا(ویڈیو وائرل)

پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے حادثہ کی وجوہات کا مکمل جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ معلوم ہو سکے کہ یہ حادثہ ڈرائیور کی لاپرواہی کی وجہ سے پیش آیا یا کسی اور وجہ سے۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے مادھاپور پولیس اسٹیشن کے حدود میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا جس میں آر ٹی سی  کی بس کی ٹکر سے ایک نوجوان لڑکی کی موت ہو گئی۔ یہ حادثہ کتہ گوڑہ چوراہے پر پیش آیا جب لڑکی سڑک عبور کر رہی تھی۔

متعلقہ خبریں
پانی کے گڑھے میں گرکر 6 سالہ لڑکا ہلاک
ملگ میں پرچم کا پول برقی تاروں سے ٹکراگیا، 2ہلاک
ماہنامہ آجکل کے سابق مدیر شہباز حسین کا مختصر علالت کے بعد انتقال
آسٹریلیا کے سابق کرکٹر برائن بوتھ چل بسے
نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے چیتا ہلاک

عینی شاہدین کے مطابق، آر ٹی سی بس بے قابو ہو کر لڑکی کو ٹکردے دی، جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔ اس حادثہ کی ویڈیو سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو گئی ہے، جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکی سڑک عبور کرتے ہوئے اچانک بس کی زد میں آ گئی۔

مقامی پولیس نے اطلاع ملتے ہی جائے حادثہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے اور بس ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے حادثہ کی وجوہات کا مکمل جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ معلوم ہو سکے کہ یہ حادثہ ڈرائیور کی لاپرواہی کی وجہ سے پیش آیا یا کسی اور وجہ سے۔

پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے قریبی اسپتال منتقل کر دیا اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔ مقامی لوگوں نے اس حادثہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ آر ٹی سی بسوں کے ڈرائیوروں کو ٹریفک قوانین پر عمل کرنے کی سختی سے ہدایت کی جائے تاکہ ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔