مشرق وسطیٰ
ٹرینڈنگ

غزہ میں ہاسپٹلوں کے نیچے سرنگیں ہم نے بنائی تھیں، سابق اسرائیلی وزیر اعظم کا سنسنی خیز بیان

میزبان کرسٹین امان پور نے حیران ہو کر پوچھا کہ کیا آپ نے اسرائیلی فوج غلطی سے تو نہیں کہہ دیا؟ ایہود بارک نے جواب دیا کہ نہیں، سرنگیں اسرائیلی فوج نے ہی بنائے تھے جنہیں اب حماس استعمال کر رہا ہے۔

تل ابیب: اسرائیل کے سابق وزیرِ اعظم ایہود بارک کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسپتالوں کے نیچے سرنگیں اسرائیلی فوج نے بنائے تھے، یہ سرنگیں کئی دہائیوں پہلے بنائے گئے تھے۔  ایہود بارک نے سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ سرنگیں بنانے کی وجہ اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کی نگرانی کرنا تھی۔

متعلقہ خبریں
خط اعتماد چرانے والوں پر غداری کا مقدمہ چلایا جائے: عمران خان
فلسطینی فوٹو جرنلسٹ نے فرانس کا بڑا انعام ’فریڈم پرائز‘ جیت لیا
لندن کے اسپتالوں پر سائبر حملوں سے متعدد آپریشنز منسوخ
موت، تباہی اور غصہ کے درمیان غزہ میں خون سے رنگی عید
اسرائیلی فوج کو عالمی بلیک لسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ

میزبان کرسٹین امان پور نے حیران ہو کر پوچھا کہ کیا آپ نے اسرائیلی فوج غلطی سے تو نہیں کہہ دیا؟  ایہود بارک نے جواب دیا کہ نہیں، سرنگیں اسرائیلی فوج نے ہی بنائے تھے جنہیں اب حماس استعمال کر رہا ہے۔

اسرائیل کی جانب سے اسپتالوں کے نیچے حماس کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی موجودگی کے اب تک کوئی ثبوت پیش نہیں کیے گئے۔ دوسری جانب 7 اکتوبر سے غزہ میں اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 13 ہزار 300 ہو گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق شہداء میں 5 ہزار 600 بچے اور 3 ہزار 550 خواتین بھی شامل ہیں۔ اسرائیلی حملوں میں زخمیوں کی تعداد 31 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ غزہ پٹی کے 15 لاکھ شہری بے گھر اور نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں۔

a3w
a3w