امریکہ و کینیڈا

امریکہ نے ایران پر نئی پابندیوں کا اعلان کیا

امریکہ نے اسرائیل پر میزائل اور ڈرون حملوں کولے کر ایران پر نئی پابندیاں عائد کرنے کے فیصلے کا اعلان کیا ہے۔

واشنگٹن: امریکہ نے اسرائیل پر میزائل اور ڈرون حملوں کولے کر ایران پر نئی پابندیاں عائد کرنے کے فیصلے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈر سیل کرنے کا فیصلہ
اسرائیل بین الاقوامی عدالتِ انصاف کے تمام فیصلوں پر جلد عمل درآمد کرے: ترکیہ
امریکہ میں ایک ماہ میں 4 ہندوستانی طالب علم ہلاک
22جنوری کو رام مندر کا افتتاح،واشنگٹن میں ایک ماہ طویل تقاریب کا آغاز
اسرائیل کے تیار کردہ اشیاء کا استعمال نہ کریں: مشتاق ملک

امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکہ آنے والے دنوں میں ایران پر نئی پابندیاں عائد کرے گا۔

اس میں اس کے میزائل اور ڈرون پروگراموں کے ساتھ ساتھ اسلامی انقلابی گارڈ کور (آئی آرجی سی) اور ایران کی وزارت دفاع کی حمایت کرنے والے اداروں کے خلاف نئی پابندیاں شامل ہیں۔

دریں اثناء ایران نے کہا کہ یہ حملہ یکم اپریل کو شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر اسرائیلی حملے کا جواب تھا، جس میں دو اعلیٰ کمانڈروں سمیت سات ایرانی ہلاک ہوگئے تھے۔

a3w
a3w