حیدرآباد

عثمان ساگر اور حمایت ساگرسے پانی کو موسی ندی میں چھوڑاگیا

شہرحیدرآباد میں گذشتہ دو دنوں سے بارش کے پیش نظردونوں اہم ذخائر عثمان ساگر اور حمایت ساگر کے دروازے کھول کر پانی کو موسی ندی میں چھوڑاگیا۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد میں گذشتہ دو دنوں سے بارش کے پیش نظردونوں اہم ذخائر عثمان ساگر اور حمایت ساگر کے دروازے کھول کر پانی کو موسی ندی میں چھوڑاگیا۔

دونوں ذخائر میں پانی کی سطح میں بتدریج اضافہ ہوتاجارہا ہے جس کے بعد واٹربورڈ کے حکام نے منگل کی صبح دونوں ریزروائرس کے دو دروازے دوفیٹ تک اٹھا کر پانی کو موسی ندی میں چھوڑا۔