آندھراپردیش

آندھراپردیش کے نیلور ریلوے سٹیشن میں بم کی جھوٹی اطلاع سے سنسنی

آندھراپردیش کے نیلور ریلوے سٹیشن میں بم کی جھوٹی اطلاع سے سنسنی پھیل گئی۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے نیلور ریلوے سٹیشن میں بم کی جھوٹی اطلاع سے سنسنی پھیل گئی۔

متعلقہ خبریں
آندھرا اور بہار کو خصوصی موقف حاصل ہوگا؟ کانگریس کے سوالات (ویڈیو)
چندی گڑھ کے دماغی امراض کے ہاسپٹل کو بم کی دھمکی موصول
عادل آباد جانے والی کرشنا ٹرین میں بم کی جھوٹی اطلاع
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
نتائج کے اعلان کے بعد 15 دنوں تک مرکزی فورس کی 25 کمپنیاں برقرار رکھنے کی ہدایت

ایک نامعلوم شخص نے کال کر کے بتایا کہ پلیٹ فارم پر بم رکھا گیا ہے جو جلد ہی پھٹ جائے گا۔

یہ معاملہ ریلوے اسٹیشن کے عملے کے علم میں لایا گیا جس کے بعد بم اسکواڈ اور ڈاگ اسکواڈ نے ریلوے اسٹیشن کی مکمل جانچ کی۔

مسافروں کو ریلوے سٹیشن سے دور بھیج دیا گیا اور پارسل سنٹر کے ساتھ ساتھ دیگر علاقوں کی جانچ کی گئی تاہم کوئی بم برآمد نہیں ہوا جس کے ساتھ ہی مسافرین نے راحت کی سانس لی۔

a3w
a3w