تلنگانہ
ویک اینڈ مستی پروگرام کا ریاستی وزیر گنگولا کملاکر نے کیا افتتاح
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ضلع میں ترقی کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ساتھ ہی عوام کیلئے تفریح کا ذریعہ بھی فراہم کیاگیا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر بہبودی پسماندہ طبقات جی کملاکر نے کہا ہے کہ ضلع کریم نگر کو سیاحت کے میدان میں حیدرآباد کے بعد دوسرے مقام کے طور پر ترقی دی جائے گی۔ مانیرو تیگلا بریج پر کل شب ویک اینڈ مستی پروگرام منعقد کیاگیا جس کا افتتاح وزیرموصوف نے کیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ضلع میں ترقی کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ساتھ ہی عوام کیلئے تفریح کا ذریعہ بھی فراہم کیاگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب سے یہ پروگرام ہفتہ اور اتوار کو بھی منعقد کیا جائے گا۔