آندھراپردیش

آپریشن کے بعد خاتون کے پیٹ میں قینچی رہ گئی

بتایاجاتا ہے کہ خاتون کا ایکسرے کرنے کے بعد یہ بات سامنے آئی۔اسپتال کے ایک ملازم نے ایکسرے کی تصویر لیتے ہوئے سوشیل میڈیا پر پوسٹ کردیا۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع ایلوروکے سرکاری اسپتال میں خاتون کا سیزرین آپریشن کیا گیا اور قینچی اس کے پیٹ میں رہ گئی، ایک ہفتہ قبل خاتون کا یہ سیزرین آپریشن کیا گیا۔

متعلقہ خبریں
آندھرا اور بہار کو خصوصی موقف حاصل ہوگا؟ کانگریس کے سوالات (ویڈیو)
ایک ہونہار لڑکی جسے’’جہیز‘‘ نے مار دیا
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
نتائج کے اعلان کے بعد 15 دنوں تک مرکزی فورس کی 25 کمپنیاں برقرار رکھنے کی ہدایت
آج سے 4دنوں تک بارش کا امکان

 اس کے بعد پیٹ میں درد کی شکایت کے بعد خاتون کو اسی اسپتال سے رجوع کیاگیا۔بتایاجاتا ہے کہ خاتون کا ایکسرے کرنے کے بعد یہ بات سامنے آئی۔اسپتال کے ایک ملازم نے ایکسرے کی تصویر لیتے ہوئے سوشیل میڈیا پر پوسٹ کردیا۔

اس نے بعد ازاں حکام کی جانب سے کی گئی سرزنش پر سوشیل میڈیا سے اس تصویر کو حذف کردیا۔ خاتون کے رشتہ داروں نے اس معاملہ کے منظر عام پر آنے کے بعد ڈاکٹرس پر برہمی کااظہار کیا جس کے بعد اسپتال کے ریکارڈ سے خاتون کی تفصیلات حذف کردی گئیں۔

a3w
a3w