آندھراپردیش

امرناتھ سانحہ: اے پی کے 39 بھکتوں کا پتہ چل گیا، 13لاپتہ

آندھراپردیش کے تقریباً 39 بھکت جو4روز قبل امرناتھ غار کے قریب بادل پھٹ پڑنے کے بعدآئے سیلاب کے بعدلاپتہ بتائے گئے تھے کاپتہ چلالیاگیاہے اوریہ بھکت محفوظ ہیں۔

امراوتی: آندھراپردیش کے تقریباً 39 بھکت جو4روز قبل امرناتھ غار کے قریب بادل پھٹ پڑنے کے بعدآئے سیلاب کے بعدلاپتہ بتائے گئے تھے کاپتہ چلالیاگیاہے اوریہ بھکت محفوظ ہیں۔

ریاستی حکومت نے پیر کے روز یہ بات کہی تاہم راجہ مہندر اورم کی دوخواتین اور نیلور سے تعلق رکھنے والا 11رکنی خاندان تاحال لاپتہ بتایا گیا ہے۔ ریاستی حکومت کی جانب سے جاری ڈاٹا میں یہ بات بتائی گئی۔

نیلور کا ایک اور گروپ جو18 افراد پر مشتمل تھا‘ کا اتوار تک پتہ نہیں چل پایا تھا مگر آخرکار اس گروپ کا پتہ چل گیاہے۔

مابقی بھکتوں کی تلاش کے لئے جموں وکشمیرمیں بچاؤوتلاشی کام جاری ہے مگر ابھی تک اس میں کامیابی نہیں ملی ہے۔ نئی دہلی میں آندھراپردیش بھون دفتر‘ ریاست کے ان بھکتوں کوواپس ان کے مقامات تک پہونچانے کے اقدامات کررہاہے۔