خاتون نے ایس یو وی پارک ٹو وہیلرس پر چڑھا دی (ویڈیو وائرل)
۔ یہ واقعہ وی آئی پی روڈ پر پیش آیا۔ یہ کار، جو راما ٹاکیز سے سری پورم جاری ہی تھی، پراڈائز ڈ ہوٹل کے سامنے بائیکس کو روند دیا۔
وشاکھا پٹنم: ایک خاتون ڈرائیور نے ایس یو وی گاڑی کو یہاں سڑک کے بازو پارک8، دو پہیہ والی گاڑیوں پر چڑھادیا۔ جس کے سبب پارک ان گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔ یہ واقعہ منگل کی شب پیش آیا تیز رفتار ایک انووا گاڑی فٹ پاتھ پر چڑھ گئی اور رکنے سے قبل پارک بائکس اور درخت سے ٹکرا گئی۔
سوشل میڈیا پر اس واقعہ کے ویڈیوز وائرل ہورہے ہیں۔ جس میں کار کے سامنے والے دو پہیوں کو فضا میں دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ واقعہ وی آئی پی روڈ پر پیش آیا۔ یہ کار، جو راما ٹاکیز سے سری پورم جاری ہی تھی، پراڈائز ڈ ہوٹل کے سامنے بائیکس کو روند دیا۔
ان ٹو وہیلرس گاڑیوں کے پاس کوئی موجود نہیں تھا، ورنہ بڑا نقصان ہوتا۔ عینی شاہدین کے مطابق واقعہ کے بعد خاتون جو ایس یووی چلا رہی تھی، دوسری گاڑی سے روانہ ہوگئی۔ شبہ کیا جارہا ہے کہ وہ حالت نشہ میں تھی، تھری ٹاؤن پولیس نے کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔