دنیا کا سب سے بڑا طیارہ حیدرآباد کے شمس آبادایرپورٹ پر پہنچا
اس کودیکھنے والے حیرت زدہ ہوگئے۔ یہ دیوقامت طیارہ ''انتونوف'' کہلاتا ہے اور اس میں چار طاقتور ٹربوفین انجن نصب ہیں۔ اس طیارے کا وزن 1,81,000 کلوگرام ہے، جب کہ اس کے پروں کا پھیلاؤ 6,760 مربع فٹ تک ہے۔
حیدرآباد: دنیا کا سب سے بڑا طیارہ گزشتہ روز حیدرآباد کے شمس آبادایرپورٹ پر پہنچا۔
اس کودیکھنے والے حیرت زدہ ہوگئے۔ یہ دیوقامت طیارہ ”انتونوف” کہلاتا ہے اور اس میں چار طاقتور ٹربوفین انجن نصب ہیں۔ اس طیارے کا وزن 1,81,000 کلوگرام ہے، جب کہ اس کے پروں کا پھیلاؤ 6,760 مربع فٹ تک ہے۔
انتونوف کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں بھاری سامان لادنے اور اتارنے کے لئے ٹرک براہِ راست اندر داخل ہوسکتے ہیں، کیونکہ اس میں خصوصی ریمپس لگائے گئے ہیں۔ یہ طیارہ بیک وقت فوجی کارروائیوں، انسانی امداد اور بین الاقوامی سطح پر کارگو ٹرانسپورٹ جیسے اہم کام انجام دیتا ہے۔
بھاری وزن اٹھانے کی زبردست صلاحیت کے باعث یہ طیارہ عالمی نقل و حمل کے نظام میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ اس کی آمد پر جی ایم آر کمپنی نے مسرت کا اظہار کیا۔ طیارہ کی لینڈنگ کے دوران ایوی ایشن کے شوقین افراد بڑی تعداد میں موجود تھے، جنہوں نے اس طیارہ کو رن وے پر اترتے ہوئے حیرت سے دیکھا۔