بین الاقوامی

وینزویلا جلد ہی برکس کا رکن بن سکتا ہے، تمام اراکین کی حمایت

یہ اطلاع وینزویلا کے وزیر خارجہ یون گل نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطحی ہفتہ کے موقع پر اسپوٹنک کو دی۔

اقوام متحدہ: وینزویلا جلد ہی برکس بلاک کا رکن بن سکتا ہے، کیونکہ اسے روس سمیت تمام رکن ممالک کی حمایت حاصل ہے۔

متعلقہ خبریں
برکس کی اتفاق ِ رائے سے توسیع کی تائید

یہ اطلاع وینزویلا کے وزیر خارجہ یون گل نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطحی ہفتہ کے موقع پر اسپوٹنک کو دی۔

مسٹر گل نے کہاکہ "ہم نے جوہانسبرگ میں برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کی اور ہم اس کے شراکت دار بننے پر بہت خوش ہیں۔ ہم نے 22 دیگر ممالک کے ساتھ رکنیت کے لیے درخواست دی ہے۔ ہم برکس کی توسیع کا خیرمقدم کرتے ہیں، جس کا آغاز جنوری میں ہوگا، جب چیئرمین شپ روس کو منتقل ہو جائے گی۔ وینزویلا جلد ہی اس بلاک کا باضابطہ رکن بننا چاہتا ہے۔ برازیل، روس، چین اور جنوبی افریقہ فیصلہ کن طور پر ہمارے ساتھ ہیں اور تمام ممالک ہماری امیدواری کی حمایت کرتے ہیں اور ہم اس سمت میں کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وینزویلا پہلے ہی برکس کے تمام کمیشنوں میں کام کر رہا ہے اور اراکین کے ساتھ معلومات کا تبادلہ کر رہا ہے۔

a3w
a3w