تلنگانہ

تلنگانہ کے نظام آباد ضلع میں ایک شوروم میں چوری کی واردات

تلنگانہ کے نظام آباد ضلع کے بردی پور میں ایک شوروم میں چوری کی واردات پیش آئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے نظام آباد ضلع کے بردی پور میں ایک شوروم میں چوری کی واردات پیش آئی۔

متعلقہ خبریں
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
ورنگل میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کا بھرپور اہتمام
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
علم و ادب کی خدمات کا اعتراف زندہ قوموں کی پہچان: جشنِ ڈاکٹر محسن جلگانوی

گزشتہ رات پیش آئی اس واردات میں چوروں نے شوروم کے پیچھے کے علاقہ سے اس میں داخل ہوکر 60 ہزار روپے اور 3 موبائل فونس کی چوری کرلی۔

ان چوروں نے لاکر کو وہاں سے لے جانے کی کوشش بھی کی تاہم اس کا وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے اس کو کوڑے دان کی نذرکردیاگیا۔

واردات کا یہ منظر وہاں لگے سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہوگیا۔شوروم کے مالک کی شکایت کی بنیاد پرپولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا۔پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کا معائنہ کیا تاکہ چوروں کا پتہ چلایاجاسکے۔