سوشیل میڈیامشرق وسطیٰ

بارش کے بعد ہریالی، مکہ کے پہاڑوں پر پرندوں کی تصاویر وائرل

بارش کے بعد مکہ کے پہاڑوں پر ہریالی چھا گئی ہے، اور پہاڑوں پر خوب صورت پرندوں نے بھی بسیرا کر لیا ہے، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔

مکہ: بارش کے بعد مکہ کے پہاڑوں پر ہریالی چھا گئی ہے، اور پہاڑوں پر خوب صورت پرندوں نے بھی بسیرا کر لیا ہے، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں
لفٹ میں پھنسے نوجوان نے ایسا ردعمل دیا کہ لوگ حیران رہ گئے (ویڈیو)
شادی کی پرائیوٹ تصویریں سوشل میڈیا پروائرل، شاہین شاہ آفریدی نے ظاہر کی ناراضگی
سوشل میڈیا کے اثرات کی جانچ کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل
حرمین شریفین میں رمضان المبارک کی پہلی تراویح میں لاکھوں افرادکی شرکت
مکہ مسجد میں جلسہ یوم القرآن

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں گزشتہ ہفتوں کے دوران مسلسل بارش کے باعث مکہ مکرمہ کے پہاڑ سبزہ زاروں اور وادیاں پرکشش نخلستانوں میں تبدیل ہو گئی ہیں۔

ہریالی بڑھتے ہی پرندے بھی مکہ کے آسمان پر نظر آنے لگے ہیں، اس سلسلے میں ایک سعودی سعودی فوٹو گرافر منصور الحربی کی تصاویر ٹوئٹر پر وائرل ہوئی ہیں۔

العربیہ نیٹ کے مطابق انھوں نے مکہ مکرمہ کے آسمان پر پرندوں کے جھنڈ کی تصاویر اور ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کی، تو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئیں۔

منصورالحربی کا کہنا ہے کہ وہ مکہ مکرمہ ریجن میں نظر آنے والے قدرتی مناظر کی عکاسی کے لیے گھر سے نکلے تھے، مکہ کے شمال میں واقع الجموم سے گزرتے ہوئے جب نظر آسمان کی جانب گئی تو وہاں البلشون (بگلوں) کے جھنڈ خوب صورت شکل میں اڑتے ہوئے نظر آئے۔واضح رہے کہ یہ پرندے نقل مکانی کر کے مکہ کے پہاڑوں پر پہنچے ہیں۔

a3w
a3w