حیدرآباد
حیدرآباد میں چوری کی وارداتیں، 12 تولے سونا اور نقروی زیوارت کا سرقہ
چوروں نے پہلے حمایت ساگر میں ایک مکان میں چوری کی جہاں وہ 12تولے کے طلائی زیورات کے ساتھ ساتھ 50ہزارروپئے نقد رقم لے کر فرارہوگئے۔ دوسرے معاملہ میں چوروں نے قسمت پور کے ایک مکان کو نشانہ بنایا

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے راجندر نگر علاقہ میں چوروں نے دومکانات میں گھس کر 12تولے کے طلائی زیور ات اور نقروی زیورات کی چوری کرلی۔یہ واردات کل شب پیش آئی۔ چوروں نے پہلے حمایت ساگر میں ایک مکان میں چوری کی جہاں وہ 12تولے کے طلائی زیورات کے ساتھ ساتھ 50ہزارروپئے نقد رقم لے کر فرارہوگئے۔
دوسرے معاملہ میں چوروں نے قسمت پور کے ایک مکان کو نشانہ بنایاجہاں سے انہوں نے پانچ تولے کے طلائی زیور اور نقد رقم کی چوری کرلی۔پولیس نے دونوں مقامات پر ہوئی چوری کی وارداتوں کی شکایت پر معاملات درج کرلئے ہیں۔