تلنگانہ

کاکتیہ تھرمل پاور پروجیکٹ پلانٹ سے قیمتی سامان کی چوری

پلانٹ میں جگہ جگہ سی سی ٹی وی کیمروں کے ساتھ سخت حفاظتی انتظامات ہیں تاہم اس کے باوجود تقریباً ایک کروڑ روپے کا سامان چوری کر لیا گیا۔ مقامی پولیس نے وہاں پہنچ کر جانچ شروع کردی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے جئے شنکربھوپال پلی ضلع میں کاکتیہ تھرمل پاور پروجیکٹ پلانٹ میں کروڑوں روپے کے قیمتی سامان کی چوری کا واقعہ پیش آیا۔ حکام نے مقامی پولیس کو اس بات کی اطلاع دی۔

متعلقہ خبریں
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
برقعہ پہن کر سرقہ کرنے والا ملزم گرفتار
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،
جعلی ایچ ٹی کپاس کے بیجوں کا بڑا بھانڈا، 10 ٹن بیج ضبط، دو ملزمان گرفتار
یومِ جمہوریہ کی تقریبات میں محکمہ اقلیتی بہبود کی خدمات کی شاندار ستائش

پلانٹ میں جگہ جگہ سی سی ٹی وی کیمروں کے ساتھ سخت حفاظتی انتظامات ہیں تاہم اس کے باوجود تقریباً ایک کروڑ روپے کا سامان چوری کر لیا گیا۔ مقامی پولیس نے وہاں پہنچ کر جانچ شروع کردی۔

 سی سی فوٹیج کے تجزیہ سے پتہ چلا کہ تقریباً 20 لاکھ روپے کا سامان ایک گاڑی میں لے جایا گیا تھا۔ اس کے پیچھے سیکورٹی حکام اور کچھ انجینئروں کا ہاتھ ہونے کا الزام ہے۔ ویجیلنس ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔