ایشیاء
پاکستان اور صومالیہ، سلامتی کونسل کے غیرمستقل ارکان منتخب
ڈنمارک‘ یونان‘ پاکستان‘ پنامہ اور صومالیہ 2025 سے 2 سال کے لئے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے غیرمستقل ارکان ہوں گے۔

نیویارک: ڈنمارک‘ یونان‘ پاکستان‘ پنامہ اور صومالیہ 2025 سے 2 سال کے لئے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے غیرمستقل ارکان ہوں گے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے جمعرات کے دن 5 نئے ارکان کا انتخاب کیا۔
سلامتی کونسل‘اقوام متحدہ کا واحد ادارہ ہے جسے بین الاقوامی قانون کے مطابق ایسی قراردادیں منظور کرنے کا اختیار ہے جن کی تعمیل لازمی ہوتی ہے۔
سلامتی کونسل کے 5 مستقل ارکان میں امریکہ‘ چین‘ روس‘ برطانیہ اور فرانس شامل ہیں۔ ان سبھی کو ویٹو کا اختیار حاصل ہے۔ سلامتی کونسل کے 10 غیرمستقل ارکان کا کافی کم اثرورسوخ ہوتا ہے۔ ان کا انتخاب 2 سال کے لئے عمل میں آتا ہے۔