تلنگانہ

راشن کی دکانوں پر باریک چاول ندارد، صرف 4 دن میں اسٹاک ختم؟

کلکٹر نے مزید کہا کہ اگر کہیں بھی چاول کی قلت یا تقسیم میں بے ضابطگی پائی گئی تو متعلقہ اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی شکایت فوری طور پر قریبی تحصیل یا سیول سپلائیز آفس میں درج کروائیں تاکہ بر وقت کارروائی کی جا سکے۔

حیدرآباد: میڑچل ضلع میں راشن دکانوں پر "باریک چاول ندارد” کے بورڈز آویزاں ہونا عام بات بن گئی ہے، جس کے باعث ہزاروں راشن کارڈ ہولڈرز سخت پریشانی کا شکار ہیں۔ حکومت کی جانب سے سبسڈی کے تحت فراہم کیا جانے والا باریک چاول کئی دکانوں میں نایاب ہوتا جا رہا ہے، حالانکہ اسکیم شروع ہوئے ابھی صرف چار دن ہی گزرے ہیں۔

متعلقہ خبریں
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
کےسی آر کی تحریک سے ہی علیحدہ ریاست تلنگانہ قائم ہوئی – کانگریس نے عوامی مفادات کوبہت نقصان پہنچایا :عبدالمقیت چندا
ڈاکٹر فہمیدہ بیگم کی قیادت میں جامعہ عثمانیہ میں اردو کے تحفظ کی مہم — صحافیوں، ادبا اور اسکالرس متحد، حکومت و یو جی سی پر دباؤ میں اضافہ
مولانا محمد علی جوہرنے تحریک آزادی کے جوش میں زبردست ولولہ اور انقلابی کیفیت پیدا کیا: پروفیسر ایس اے شکور
اردو اکیڈمی جدہ کے وفد کی قونصل جنرل ہند سے ملاقات، سرگرمیوں اور آئندہ منصوبوں پر تبادلۂ خیال

میڑچل ضلع میں اس وقت 5,28,881 سفید راشن کارڈ ہولڈرز رجسٹرڈ ہیں۔ ضلع محکمہ سیول سپلائیز نے اعلان کیا تھا کہ اس مہینے مجموعی طور پر 10,761,607 میٹرک ٹن باریک چاول تقسیم کیا جائے گا۔ لیکن اس دعوے کے برخلاف، راشن دکانوں پر اسٹاک کی کمی نے اسکیم پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔

اس سنگین صورتحال پر نوٹس لیتے ہوئے، ضلع کلکٹر گوتم نے متعلقہ عہدیداروں کے ساتھ ہنگامی جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ کلکٹر نے واضح ہدایات جاری کیں کہ باریک چاول کی تقسیم میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ نہ آنے دی جائے۔ انہوں نے تمام راشن دکانوں کو بروقت اور مکمل سپلائی یقینی بنانے کی ذمہ داری ڈپٹی تحصیلداروں کو سونپی ہے۔

کلکٹر نے مزید کہا کہ اگر کہیں بھی چاول کی قلت یا تقسیم میں بے ضابطگی پائی گئی تو متعلقہ اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی شکایت فوری طور پر قریبی تحصیل یا سیول سپلائیز آفس میں درج کروائیں تاکہ بر وقت کارروائی کی جا سکے۔

واضح رہے کہ حیدرآباد کی راشن دکانوں پر بھی راشن کارڈز ہولڈرس کو موٹا چاول ہی فراہم کیاجارہا ہے، دکانداروں کا کہنا ہے کہ الیکشن کوڈ کی وجہ سے باریک چاول فراہم نہیں کیاجارہا ہے۔